ڈگری، محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے تعاون سے یوم تعلیم کے حوالے سے ریلی

منگل 9 ستمبر 2014 13:40

ڈگری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے تعاون سے یوم تعلیم کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی‘ ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے محمدی چوک‘ ڈگری پر پہنچی جہاں پر منظور چانڈیو‘ عثمان خان قائم خانی‘ عبدالرؤف آرائیں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے‘ ہمارے ملک کی ترقی کا نہ ہونا اور پسماندگی کے باعث ہم آج بھی دیگر ترقیاتی قوموں سے پیچھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر صورت اسکولوں میں داخل کرائیں۔ اس موقع پر مقامی سرکاری اسکولوں کے اساتذہ‘ سول سوسائٹی‘ صحافی‘ طلباء اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :