سیکرٹری خوراک ادریس تبسم اور کمشنر مظفرآباد کا دورہ چناری‘ ڈپوں میں آٹے کا معائنہ کیا

بدھ 10 ستمبر 2014 16:10

مظفرآباد/ہٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)سیکرٹری خوراک ادریس تبسم اور کمشنر مظفرآباد کا دورہ چناری‘ ڈپوں میں آٹے کا معائنہ کیا۔ عوامی میٹنگ بلائی گئی اور لوگوں کے مسائل بارے بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری خوراک ادریس تبسم اور کمشنر مظفرآباد نے عملہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں گفتگو کی اور کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باوجود آٹا وافر مقدار میں موجود ہے‘ کسی بھی علاقے میں خوراک کا کوئی مسئلہ نہیں ۔

سیکرٹری حکومت نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی اورخوراک کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے‘ کسی جگہ کمی نہیں ہونے دی جائیگی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سڑک کی بحالی کیلئے فی الفور اقدامات کریں تاکہ کسی بھی جگہ مسائل پیدانہ ہونے پائیں۔