عبدالرشید ترابی کا سید علی گیلانی سے ٹیلی فونگ رابطہ

ہفتہ 13 ستمبر 2014 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،ترجمان کے مطابق سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے عبدالرشید ترابی کو آگاہ کیا،سید علی گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تاریخ کے بد ترین سیلاب میں ڈھوبا ہوا ہے50لاکھ آبادی اور صوبہ جموں سے 10لاکھ آبادی متاثر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ مکانوں کی چھتوں اور درختوں پر ایک ہفتے سے زاہد دن گزر چکے محصور ہیں،بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی کشمیریوں کو نکالنے اور یلیف فراہم کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں کی لاشیں باہر پڑی ہوئی ہیں،سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج میڈیا سرگرمی کرنے کے لیے سیاحوں اور چند لوگوں کو نکال کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے کشمیریوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا ایسے میں حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح آواز کو بلند کرے بین الاقوامی ریلیف کے اداروں کو متوجہ کرے یہاں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،انہوں نے کہا کہ شاہراہ جموں مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خورد ونوش ختم ہو چکی قحط سالی کا صورت حال ہے باغات اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں عالم اسلام اور انسانی حقوق کے علمبردار آگے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ریلیف مشن شروع کرے اور حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کی مدد کرے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی سیلاب سے متاثر ہوا ہے ہم حکومت پاکستان ،حکومت آزاد کشمیر تک آپ کا پیغام پہنچائیں گے اور کشمیری قیادت کو جمع کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے میڈیا کے ذریعے عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے جماعت اسلامی آزاد کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو بیدار کرنے میں کردار ادا کرے گی ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بیرون ممالک برطانیہ،امریکہ ،یورپ میں کشمیری اور ممبران پارلیمنٹ،کونسلرز سب کو متحرک کریں گے اور آزا د کشمیر کی تمام قیادت کو جمع کر کے لائحہ عمل طے کریں گے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے دکھ درد میں شریک ہے اور بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :