برطانوی پارلیمنٹ ، یورپی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیمیوں کے بعد دیگرتنظیموں نے بھی 26 اکتوبر کولندن میں ہونے والے کشمیر ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

پیر 15 ستمبر 2014 16:23

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ ، یورپی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیمیوں کے بعد دیگرتنظیموں نے بھی 26 اکتوبر کولندن میں ہونے والے کشمیر ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔جس میں ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سربراہ نذیر قریشی، تحریک کشمیر کے سربراہ فہیم کیانی، آل پارٹیز کشمیر انٹرنیشنل کے چئیرمین نائب حسین مغل، شہزاد اقبال انجمن غوثیہ ٹرسٹ ، مسلم لیگ ن کے راجہ امجد خان، مسلم کانفرنس کے چوہدری محمد افضل، جمیعت علماء کے مولانا الطاف، بنات المسلیمین کی چئیرپرسن سمیرا فرخ، چوہدری ظفر ایڈووکیٹ، ابدالی آرگنائزیشن کے چوہدری تنویر اور دیگر مذہبی و سماجی اور سیاسی تنظیموں اور جماعتوں نے کشمیر ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں برمنگھم میں مڈلینڈ میں کشمیر ملین مارچ کے ذونل آفس کے افتتا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی مڈلینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین نے کی جبکہ تقریب سے سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری حمید پوٹھی، چوہدری مروت، بیرسٹرکرامت،رانا شمیم، معروف خاتون صحافی، صائمہ ہارون نے بھی اپنے خطاب میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی طرف سے کشمیر ملین مارچ کے اعلان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ جس طرح پورے برطانیہ میں کشمیر ملین مارچ کے اعلان کے بعد لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے یہ کشمیر کی تاریخ میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ہو گا اور اور ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا۔جس سے تحریک آزاد کشمیر میں ایک نئی روح پڑے گی اور اسے مزید تقویت ملے گی۔انھوں نے کہا کہ اس ملین مارچ سے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لایا جائے گا۔

جس سے کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کی راہ ہموار ہوگی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے میں مزید تیزی آئے گی۔بعدازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نارتھ ہمپٹن اور لوٹن میں بھی مختلف اجتماعات سے خطاب کیا جس میں راجہ صغیر اور خاتون کونسلر نسیم ایوب نے بھی ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر یورپ ہیومن رائیٹس کے راجہ ایوب نے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے صحیح وقت میں اور صحیح سمت میں درست قدم اٹھایا ہے اور اس ملین مارچ میں تمام تنظیمیں اور لوگ شرکت کرک نئی تاریخ رقم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :