ہندو عسکریت پسندوں کا کشمیری طلباء کی مدد کے لیے اپیل کرنیوالے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حملہ

منگل 16 ستمبر 2014 15:51

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو عسکریت پسندوں نے وکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر جواہر لال کول کی طرف سے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کشمیری طالب علموں کے حق میں بولنے پر انکے دفتر پر حملہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وائس چانسلر کو صدمے کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جواہر کول نے ریاست کے شہر اُجین میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی ،جس پر ہندو انتہا پسند گروپ وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے عسکریت پسند وائس چانسلراور یونیورسٹی کے دیگر حصوں پر حملہ آور ہوئے ۔

مادھونگر کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس وجے کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ و ائس چانسلر نے گزشتہ روز ریاست کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں مقبوضہ کشمیر میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی مدد کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :