ڈپٹی کمشنر کوٹلی کا بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، محکمہ مال کے اہلکاروں کو نقصانات کا ڈیٹا جلد اکھٹا کرنے کی ہدایت

بدھ 17 ستمبر 2014 16:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی کابارشوں سے متاثرہ علاقوں کادورہ،محکمہ مال کے اہلکاروں کونقصانات کاڈیٹاجلدازجلداکھٹا کرنے کی ہدایت،ریسکیوآپریشن کرنے والے محکموں کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا،جب تک ایک بھی سیلاب متاثرہ شخص کی بحالی،آبادکاری اورمعاوضہ کی ادائیگی نہیں ہوجاتی ڈپٹی کمشنرچیئرپرآرام سے نہیں بیٹھونگاوزیراعظم چوہدری عبدالمجید،سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین کی ہدائت پرضلع کوٹلی کی چھ تحصیلوں کے اندرجہاں جہاں بھی حالیہ بارشوں نے تباہی مچائی متاثرین کے ازالہ کیلئے بھرپوراقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے سہنسہ،کوٹلی،نکیال،چڑہو ئی،کھوئیرٹہ،دولیاجٹاں کی تحصیلوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورہ کے دوران متاثرین کے وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنرنے مختلف این جی اوزکی طرف سے دیاگیاسامان بھی مختلف علاقوں میں متاثرین میں تقسیم کیاانہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرآفس ،اسسٹنٹ کمشنرآفسزجنہیں کنٹرول رومزکابھی درجہ دیاگیاہے میں دن رات نقصانات کاڈیٹااگھٹاکرنے کیلئے کام جاری ہے جبکہ محکمہ مال کاعملہ فیلڈکے اندرکام کررہاہے مکانات، دکانوں،زمینوں فصلوں،جانوروں کی ہلاکت کاڈیٹاتقریبااگھٹاہوچکاہے متاثرین کومعاوضہ کی ادائیگی بھی جلد ہی شروع ہوجائیگی متاثرین کوتنہاوبے یارومددگارنہیں چھوڑینگے انہوں نے کہاکہ محکمہ مال،لوکل گورنمنٹ،برقیات،صحت،شہری دفاع،ریسکیو1122سمیت دیگرمحکمے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور کرداراداکررہے ہیں اورجن کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔