امدادی کشتی چھیننے بارے الزامات بے بنیاد ہیں اور منفی پروپیگنڈہ ہیں‘ یاسین ملک

بدھ 17 ستمبر 2014 18:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے متاثرین کیلئے امداد کے لئے جانے والی کشتی چھیننے بارے الزامات کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے کہا کہ متاثرین کیلئے امداد لے جانے والی کشتی چھیننے بارے مجھ پر لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان الزامات کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور اگر مجھ پر الزمات ثابت ہو جائیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد پروپیگنڈوں کا مقصد سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں خلل ڈالنا ہے۔