اپوزیشن جرگہ کی سفارشات پارلیمانی سربراہوں ‘ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو پوری طرح مطمئن نہ کر سکیں‘ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے‘ براہ راست دھرنا قیادت سے مذاکرات کا فیصلہ
جمعہ 19 ستمبر 2014 22:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) اپوزیشن جرگہ کی سفارشات پارلیمانی سربراہوں ‘ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو پوری طرح مطمئن نہ کر سکیں‘ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے‘ براہ راست دھرنا قیادت سے مذاکرات کا فیصلہ۔ باوثوق ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء کو بتایا کہ گزشتہ روز اپوزیشن جرگہ کی جانب سے گیارہ نکاتی سفارشات پر حکومتی حلیف اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں نے تفصیلی غور و خوص کیا لیکن اس پر اکثر پارلیمانی سربراہوں کو تحفظات تھے اور مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا جس پر یہ کہا گیا ہے کہ جب تک اتفاق رائے نہیں ہوتا کسی ڈرافٹ کو حتمی شکل نہیں دی جاسکتی۔
پارلیمانی سربراہوں میں اکثر کا کہنا تھا کہ گیارہ نکاتی فارمولے پر مزید غور کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
اس معاملے پر جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ جہاں پہلے اتنا صبر کیا گیا ہے تھوڑا مزید کرلیا جائے اور اب مذاکراتی کمیٹیوں کی بجائے جرگہ براہ راست ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سے مذاکرات کرے تاکہ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکے۔ کیونکہ حتمی ڈرافٹ وہی ہو گا جس پر طرفین کی قیادت دستخط کرے گی جبکہ اس سلسلے میں حکومت بھی لچک کا مظاہرہ کرے اور دونوں جماعتوں کے جو کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں انہیں جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا جائے اور اپنا دل مزید بڑا کرے۔
ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء کو مزید بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف بھی اپوزیشن جرگہ کی گیارہ نکاتی سفارشات پر مکمل اتفاق نہیں کررہیں جس کے باعث معاملات ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کو کچھ نکات پر اتفاق نہیں اور وہ اس پر وہ مزید غور کیلئے وقت مانگ رہے ہیں۔ ادھر جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور اپوزیشن جرگہ کے اہم رکن رحمن ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسائل کے حل کیلئے ایک مناسب ڈرافٹ تیار کیا ہے البتہ اس معاملے پر طرفین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ احتجاجی قائدین کی جانب سے سب سے بڑا مطالبہ وزیراعظم کا ستعفیٰ ہے اور اس معاملے پر بھی ہم نے آئینی حل نکالا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن جرگہ نے ایک طویل اجلاس کے بعد گیارہ نکات پر مشتمل ڈرافٹ وزیراعظم ‘ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو ایک کھلے خط کی صورت میں بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر منظم دھاندلی ثابت ہوجائے تو و زیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ میں مستعفی ہونے کا بیان دیں گے اور یہ فریقین میں ایک معاہدہ تصور ہوگا ۔ سفارشات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیاجائے جو تمام معاملات میں باختیار ہوگا اور کسی بھی سرکاری افسر کی خدمات سمیت دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی امداد بھی لے سکے گا۔ جبکہ عوامی تحریک کے تمام مقدمات پنجاب کی بجائے دیگر صوبوں میں منتقل کیے جائیں گے اور ایک ایسا تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس میں آئی ایس آئی‘ ایم آئی‘ سپیشل برانچ اور آئی بی کے افسران شامل کیا جائے گا اور تحقیقات کروائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.