جموں کشمیرانجمن طلباء اسلام مظفرآباد ،میر پور کے انتخابات مکمل،ضلع نیلم کے انتخابات کل ہونگے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) جموں کشمیرانجمن طلباء اسلام ضلع مظفرآباد ،میر پور کے انتخابات مکمل،ضلع نیلم کے انتخابات کل ہوں گے۔راجہ وقاص مظفرناظم ،سید کامل گیلانی جنرل سیکرٹری منتخب،راحیل قادر ناظم ضلع میر پور جبکہ محمد عرفان شوکت جنرل سیکرٹری منتخب ۔تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صوبائی انتخابات کے بعد ،ضلعی اور تحصیل لیول تک انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔

جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام ضلع مظفرآباد کا انتخابی اجلاس مرکزی دفتر جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام عید گاہ روڈ منعقد ہو ا جس میں سابق مرکزی صدر عتیق احمد رضا کیانی، سابق ناظمِ کشمیر راجہ زاکر خان،نائب ناظم اول اے،ٹی،آئی احتشام منظور عباسی، نائب ناظم دوئم خالد محمد ضیائی،جنرل سیکرٹری محمد حسنین مصطفائی ،سیکرٹری نشرو اشاعت ،سید دانیال گیلانی ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر راجہ وقاص کو ناظم ،سید فیضان کاظمی نائب ناظم، سید کامل گیلانی کو جنرل سیکرٹری،راجہ عامر پریس سیکرٹری،وقاص خورشید بھٹی جوائنٹ سیکرٹری،طاہر حسین بخاری کوفنانس سیکرٹری منتحب کیا گیا ،اجلاس سے سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام عتیق احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔دریں اثناء جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام میر پور کا انتخابی اجلاس ڈویژنل دفتر اے،ٹی،آئی میر پور میں منعقد ہوا جسمیں ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام طاہر حسین قادری،سابق ناظم انجینئر خرم منیر،سابق جنرل سیکرٹری انجینئر امین مجاہد نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر راحیل قادر کو ناظم میر پور اور محمد عرفان شوکت کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام محمدحسنین مصطفائی ،جوائنٹ سیکرٹری طاہر ضیاء،سیکرٹری نشرواشاعت سید دانیال گیلانی نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔