ضلع باغ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے‘ایس پی باغ

اتوار 21 ستمبر 2014 15:25

باغ/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) ایس پی باغ ریاض عباسی نے کہا ہے کہ ضلع باغ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں ضلع کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کا مربوط نظام قائم ہے عوام بھی علاقے کے اندر امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے تعاون کریں ‘ان خیالات کا اظہارانہوں نے جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے سینئر وائس چےئرمین و کالم نگار شہزادلولابی اور ڈاکٹر شاہد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ‘ایس پی باغ نے کہاکہ بحیثیت مجموعی ضلع باغ کے اندر امن و امان کی صورتحال مثالی اور اطمنان بخش ہے دو تھانوں کے اندر آٹھ چوکیاں قائم ہیں مستقبل میں ضلع کے اندر ایک نیا تھانہ قائم کیا جائے گا اس سلسلہ میں آئی جی پولیس آزادکشمیر ذاتی طور پر کردار اد ا کررہے ہیں جنکی ہدایات کی روشنی میں پولیس کے نظام میں اصلاحات لائی جارہی ہیں فورس کی کپیسٹی بلڈنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے غیر ریاستی افراد کی چیکنگ کی جاتی ہے عوام شناختی کارڈ پاس رکھیں اور روکنے پر فورس سے تعاون کریں کیونکہ ہم عوام کی خدمت اور انکے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :