چناری، دریا میں بہہ جانے والی خاتون کی لاش منگلا کے مقام سے مل گئی

پیر 22 ستمبر 2014 16:32

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)گذشتہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرائی کے مقام سے حادثہ کا شکار ہو کر دریا میں بہہ جانے والی خاتون کی لاش منگلا کے مقام سے مل گئی جسکو اس کے آبائی گاؤں سرائی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ضلع ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں سرائی کی رہاشی خاتون بیگم جان زوجہ محمد عارف جو گھر کے لےئے لکڑیاں لے کر جا رہی تھی پاؤں پھسل جانے سے دریا ئے جہلم میں گر گئی جس کی لاش گذشتہ دن منگلا کے مقام سے مل گئی بعد از نما زہ متوفیہ کو اس کے آبائی گاؤں سرائی میں سپرد خاک کر دیاگیا مرحومہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی جس کے پانچ چھوٹے بچیاں بچے ہیں عوامی حلقوں کی جانب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پسماندگان جو کہ انتہائی غریب خاندان ہے کی مالی امداد کی جائے اور سیلاب زدگان کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ورثاء کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ غریب معصوم بچوں کی کفالت ممکن ہو سکے ۔