وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ،دھرنے میں شامل شرکاء سردی میں بیمار ہونے لگے،اضافی کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کم پڑنے لگ گئے ، صفائی کا ناقص انتظام ہونے کے باعث مظاہرین جلد کی بیماریوں کا شکار ہورہے،محکمہ صحت کی جانب سے ناکافی انتظامات اور سی ڈی اے کی نااہلی کی وجہ سے ڈ ینگی بخار میں بھی اضافے کا خدشہ

بدھ 24 ستمبر 2014 20:52

وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ،دھرنے میں شامل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ، دھرنے میں شامل شرکاء سردی میں بیمار ہونے لگے ، اضافی کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کم پڑنے لگ گئے ، صفائی کا ناقص انتظام ہونے کے باعث مظاہرین جلد کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے ناکافی انتظامات اور سی ڈی اے کی نااہلی کی وجہ سے ڈ ینگیبخار میں بھی اضافے کا خدشہ ۔

تفصیلات کے مطابق چالیس دن مکمل ہونے پر دھرنے کے شرکاء رات کے اوقات میں سردی بڑھ جانے کے بعد بنیادی ضروریات اور کمبل سے محروم ہیں ۔ جس کی وجہ سے دھرنے میں شامل شرکاء اور بچوں میں سردی کے باعث بخار اور نزلہ زکام کی بیاریاں عام ہوگئی ہیں دھرنے کے شرکاء صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے بھی جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہونے محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کے باعث دھرنے میں ڈھینگی کے وائرس کے بڑھنے کا خدشہ ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سی ڈی اے کو دھرنے والی جگہ کی صفائی کرنے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے دھرنے میں ناقص صفائی سے بھی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے محکمہ صحت نے دھرنے کے شرکاء کو سیاسی اختلاف کی وجہ سے ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں تاہم دھرنے کے شرکاء اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کا انتظام کررہے ہیں جو کہ ناقص عمل ہے ۔

(جاری ہے)

رات کے اوقات میں سردی بڑھ جانے کی وجہ سے بھی بچوں میں بخار اور ملیریا جیسی بیماریاں عام ہوگئی ہیں جبکہ عید قربان قریب آنے پر بھی کانگو وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھر کی منڈیوں میں کانگو سپرے کیاجائے لیکن سی ڈی اے نے ابھی تک پیشگی انتظامات نہیں کئے جس کے باعث خدشہ ہے کہ دھرنے کے شرکاء موذی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :