بین الاقوامی امداد پر پابندیاں اور شرائط عائد کرنا سنگدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے ، سید علی گیلانی

بدھ 24 ستمبر 2014 21:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے بین الاقوامی امداد پر پابندیاں اور شرائط عائد کرنے کو سنگدلانہ اور غیر انسانی اقدام قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کئی مسلم ممالک بین الاقوامی اسلامی تنظیموں اور اشخاص نے ہماری اپیل پر جموں کشمیر کے متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر امداد بھیجنے کی پیشکش کی تھی تاہم بھارت اس کام میں بلاجواز طور پر رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور وہ اس کو ہماری وساطت سے متاثرین تک پہنچنے کی اجازت نہیں دینا چاہتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس امداد کولوگوں تک پہنچنے دیا جاتا تو سیلاب متاثرین کی بعض آبادی کاری کا کام صرف چند مہینوں میں مکمل کیاجاسکتا تھا تاہم البتہ بھارت کشمیریوں کو صرف اپنے برائے نام امداد کا محتاج بنانا چاہتا ہے تاکہ ان کی خوداری اور عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی جائے اور ان کے جذبہ آزادی کو سرد کیاجاسکے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اس انسانی ایشو پر بھی سیاست کررہا ہے وہ نہیں چاہتا کہ کشمیری قوم کو ضرورت کے مطابق امداد پہنچ جائے ۔

(جاری ہے)

ادھر گیلانی کی ہدایت ریلی کمیٹی کے چیئرمین پیر سیف اللہ نے ڈاکٹر نعیم گیلانی کی نگرانی میں کارکنوں کی ایک ٹیم کو برزلہ اسپتال روانہ کیا جاہاں انہوں نے رضا کارانہ طور پر بیماروں کیلئے خون کا عطیہ پیش کیا ۔