راولپنڈی ،گوجرانوالہ، سرگودھا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاورڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات مزید بارش کا امکان

جمعرات 25 ستمبر 2014 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ، سرگودھا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاورڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات مزید بارش کا امکان ہے ‘ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم بدستورگرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر،اسلام آباد،راولپنڈی،مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں50ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیرمیں23،اسلام آباد اور ایبٹ آباد اکیس، مالم جبہ19، گڑھی دوپٹہ دس، راولاکوٹ09، مظفر آباد اور بالاکوٹ میں 8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :