گڑھی دوپٹہ وارڈ نمبرایک موہری کہوٹی ‘ سڑک اورسکول کے مسائل حل نہ ہوسکے ‘ عوام علاقہ کا سیدبازل نقوی سے نوٹس لینے کامطالبہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء)گڑھی دوپٹہ وارڈ نمبرایک موہری کہوٹی ‘ سڑک اورسکول کے مسائل حل نہ ہوسکے ‘ عوام علاقہ نے وزیراطلاعات ‘ وزراعت سیدبازل نقوی سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ ٹاؤن کمیٹی کی حدود میں واقع وارڈ نمبرایک موہری کہوٹی جدید دور میں بھی تعلیم ، صحت اوررسل ورسائل سے تاحال محروم ہے اس علاقہ میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیرکرائی جوبھی اِس وقت خستہ حالی کاشکار ہے گزشتہ روز وارڈ نمبرایک موہری کہوٹی کے نمائندگان ظفرصدیقی ‘ مخمود اعوان ‘ ارشد اعوان ‘ چوہدری بشیر ‘ چوہدری منیر ‘اکبراعوان ودیگر نے اخباری نمائندوں کواپنے علاقے کاوزٹ کروایا اورمیڈیا کے ذریعے وزیراطلاعات بازل نقوی کی کارکردگی پراظہاراطمینان کرتے ہوئے متذکرہ سڑک محکمہ کوتحویل میں دینے کامطالبہ کیا ‘ دریں اثناء اُنہوں نے میڈیا نمائندگان کوبتایاکہ یہاں ایک پرائیویٹ پرائمری سکول ہے جس کے لئے قبل ازیں وزیراطلاعات نے دست شفقت رکھتے ہوئے ٹینٹ فراہم کیاتھا مگراب سردیوں کی آمدہے اوراس ادارے میں 200کے لگ بھگ بچے زیرتعلیم ہیں جن کے لئے عمارت کی اشد ضرورت ہے سیدبازل نقوی اس سکول کے بچوں پرمزید دست شفقت رکھتے ہوئے سردیوں سے بچاؤ کے اقدامات اٹھائیں ۔