تاجر معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چوہدری عبدالمجید

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء)وزیرا عظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ تاجر معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرے گی وقت کا تقاضا ہے سرمایہ دار آزادکشمیر میں ہائیڈل اور سیاحت کے شعب میں سرمایہ کاری کریں جس کا آزادکشمیر میں بہت پوٹنشل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر چوہدری جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے چوہدری جاوید اقبال کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں 20ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں بہت سے منصوبہ جات کی فزبیلٹی بھی تیار ہے جبکہ سیاحت کے شعبہ میں بھی اس سال لاکھوں سیاحوں نے آزادکشمیر کا رخ کیا جو آزادکشمیر کی معیشت کو مستحکم کررہی ہے۔