گورنمنٹ گرلز انٹر کالج چھتروکا گزشتہ پانچ سالہ سے نتیجہ 100فیصد آ رہا ہے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 15:09

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)آزاد جموں و کشمیر انٹر میڈیٹ تعلیمی بورڈ میرپور کے سالانہ امتحانات 2014کے نتائج میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج چھترو کی طالبہ صباء ظفر نے آزاد جموں و کشمیر بھر سے نمایا پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کردیا ۔ادارہ کا رزلٹ گزشتہ پانچ سال سے 100%آرہا ہے اس سال بھی گورنمنٹ گرلز انٹر کالج چھترو کا رزلٹ 100%رہا لے تمام طالبات فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئی ہیں ۔

پرنسپل گورنمنٹ گرلز انٹر کالج چھترو محترمہ پروفیسر کلیدہ حیدر کی محنت فرض شناسی اور اپنے پیشہ سے گہری دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔محترمہ پروفیسر کلیدہ حیدر خدادار صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ادارہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں آزاد کشمیر کے تمام کالجوں میں نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل کی گہری دلچسپی کی وجہ سے ادارہ کی تمام بچیاں گزشہ پانچ سال سے نمایاں پو زیشن حاصل کر رہیں ہیں۔

عوامی حلقوں نے محترمہ پروفیسر کلیدہ حیدر کی محنت کاوش اور فرض شناسی کو سراہا۔آزاد کشمیر کی تحصیل ڈڈیال کا پسماندہ علاقہ چھترو ایک واحد ادارہ ہے جس کی پرنسپل محترمہ پروفیسر کلیدہ حیدرکی طلبات پر انفرادی توجہ دے رہی ہیں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید وزیر ہائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی،وزیر ذکوة و عشر امور دینیہ چودھری افسر شاہد کے ویژن کے مطابق کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کیلے ایک روشنی کامینار ثابت ہوئی ہیں۔

جہاں بچیوں کی اپنے خون و پسینے سے ابیاری کرکے ایسی تربیت کی ہے جوکہ پیشہ پیغمبری کی بہترین مثال ہے۔پرنسپل موصوفہ نے اپنی صلاحیتوں کو بروا ئے کار لا نے میں ہمیشہ کلیدی کردار اداکیا۔محکمہ تعلیم کالجز کو ایسی باصلاحیت ،محنتی اور معاملہ فہم آفیسر پر فخر کرنا چاہیے ۔طالبات کے والدین نے پرنسپل اور تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔