ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کو مسلم لیگ ن کے بااثر عہدیدار نے بے بس کر دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:05

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کو مسلم لیگ ن کے بااثر عہدیدار نے بے بس کر دیا ، گلو بٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے حبیب نے تمام محکموں کی توڑ پھوڑ کر ڈالی ، اسسٹنٹ کمشنر پر حملے کے مقدمے میں مرکزی ملزم ہونے کے باوجود پولیس بااثر لیگی عہدیدار حبیب کو گرفتار نہ کر سکی ، تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے افسران بااثر لیگی عہدیدار اور ایم پی اے حماد نواز ٹیپو کے کاروباری حصے دار حبیب احمد کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ، کیونکہ حبیب احمد کو ایم پی اے کے شدید دباؤ کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ مختلف محکموں میں ہونے والے ٹھیکہ جات قوانین پر عملدرآمد کر کے دینے کی بجائے غیرقانونی طورپر دے کر کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہے جس کو مارکیٹ کمیٹی کے سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکہ دیا گیا جس کے بعد لیگی عہدیدار نے عیدا لفطر کے موقع پر فیاض پارک کے باہر اپنے ساتھیوں کی مدد سے غیر قانونی سائیکل اسٹینڈ قائم کر کے شہریوں کو بھتہ وصولی کی اور انتظامیہ نے کاروائی صرف غریب ملازمین پر کر کے معاملہ ٹھپ کر دیا جس کے بعد بااثر لیگی عہدیدار حبیب احمد نے مظفرگڑھ شہر کے عین وسط میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران سابق اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسنین اور ٹیم پر بھی حملہ کیا جس کا مقدمہ لیگی عہدیدار کے خلاف درج ہے اور آج تک پولیس کی طرف سے مقدمہ کے ملزم کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اسی طرح سیلاب متاثرین کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے لیے مرغی کے گوشت فروخت کرنے کا ٹھیکہ بھی حبیب احمد کو دیا گیا جس نے بد بو دار غیر معیاری مرغی کا گوشت پکانے کیلئے فراہم کیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے دیگیں پکانے والے ٹھیکیدار مرزا ابرار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا لیکن گوشت فراہم کرنے والے ٹھیکیدار حبیب احمد کو بااثر سیاسی شخصیت کی سفارش کی وجہ سے کوئی کاروائی نہ کی اور اب سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے راشن کی فروخت ان لیگی عہدیداروں پر شدید الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :