میرپور کی تعمیر و ترقی کے لیے میونسپل کارپوریشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ‘چوہدری سلطان محمود

اتوار 28 ستمبر 2014 16:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) میونسپل کارپوریشن میرپور کے ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمود نے کہا ہے کہ میرپور کی تعمیر و ترقی کے لیے میونسپل کارپوریشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ عید الالضحیٰ پر کارپوریشن خصوصی انتظامات کرے گی تا کہ الائشیوں کو بروقت اٹھایا جا ئے گا تا کہ شہر میں تعفن نہ پھیلے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الالضحیٰ پر شہریوں کے ہم تعاون کے طلب گار ہیں تا کہ شہر کو صاف رکھنے میں ہمیں مدد مل سکے کارپوریشن اس سلسلہ میں عید پر متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس نسبت سے اس کے مسائل بہت ہیں تا ہم ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ان کا جلد از جلد ازالہ کر سکیں ۔چوہدری سلطان محمود نے کہا کہ آزادکشمیر میں میرپور معیشت کے لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کی ترقی آزادکشمیر کی ترقی ہے ہم میرپور شہر کے مسائل سے غفلت نہیں کر سکتے کیوں کہ ہمارے نزدیک یہ ایک مجرمانہ عمل ہے ۔