ایئرپورٹ تا ہوتریڑی سڑک منصوبہ کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کیا جائے‘غلام مرتضی گیلانی

اتوار 28 ستمبر 2014 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء)صدر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد پیر سید غلام مرتضی گیلانی اور یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ تا ہوتریڑی سڑک منصوبہ کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔یہ منصوبہ مسلم کانفرنسی کے دور حکومت میں سردار عتیق احمد خان نے منظور کیا تھا۔موجودہ حکومت کے کارندے اپنے مفادات کیلئے شوشے چھوڑ رہے ہیں۔

حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔منصوبہ ہر گز بند نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

ہم اس منصوبے کی تکمیل میں بھرپور تعاون کرینگے۔اس کی بندش کی وجہ چائینہ کمپنی اور نیسپارک کی باہمی چپکلش تھی۔ انہوں نے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود منصوبے کیلئے18کروڑ روپے منظور کروائے تھے اور اس دور میں جنرل ندیم نے علاقے کے عوام پر بڑا احسان کیا سرک کا کام رواں دواں ہے چند سیاسی بونے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہم پر الزام لگا رہے ہیں ہم کسی بھی قومی منصوبے کی مخالفت نہیں کر سکتے۔ہم منصوبے دینے والے سیاستدان ہیں عوام کو ملنے والی سہولیات میں تمام کاشوں میں حکومت سے تعاون کرینگے۔