اساتذہ محنت کواپنا شعار بنائیں محنت میں ہی عظمت ہے‘ڈائریکٹر کالجز ڈویژن میرپور

اساتذہ بچوں کے والدین سے رابطہ میں رہ کر ان کی نفسیات کوسمجھتے ہوئے ان کے مستقبل کا تعین کرنے میں کلیدی رول ادا کریں‘پروفیسر انجم افشاں نقوی

اتوار 28 ستمبر 2014 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) ڈائریکٹرکالجز ڈویژن میرپورمحترمہ پروفیسرانجم افشاں نقوی نے گورنمنٹ بوائز سائنس کالج اورگرلز کالج پنجڑی کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکالجز ڈویژن میرپورنے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز کالج پنجیڑ ی صبح 8:30بجے اچانک دورہ کیا پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن اورتمام سٹاف کو حاضر پایا ۔

ناظم تعلیمات کالجز نے تمام سٹاف کو حاضر پاکر اطمینان کااظہار کیا۔ پرنسپل اورسٹاف کوادارہ کا 100فیصد رزلٹ پرمبارکباد پیش کی اوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹرراجہ عبدالرحمن نے نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں ناظم تعلیمات کالجز کے نوٹس میں لایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ادارہ کاہائی کلاسزکا رزلٹ بھی 100فیصدرہا ہے۔ ادارہ کے ایک طالب علم نے پوزیشن بھی تھی ہائی کلاسز اورانٹرمیڈیٹ کارزلٹ سالانہ امتحانات 2014 میں100فیصد رہا ہے۔ اور طلباء کی اکثریت گریڈ AاورA+میں کامیاب ہوتی ہے۔ ادار کا سٹاف محنتی ہے اورکوالتی آف ایجوکیشن پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ناظم تعلیمات کالجز محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے پرنسپل اورکالج اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ محنت کواپنا شعار بنائیں محنت میں ہی عظمت ہے۔

محنت اور کمٹمنٹ سے معاشرے کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔معیاری تعلیم ہی ملک وقوم کی ضامن ہے کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جب تک اساتذہ اپنے پیشہ سے مخلص نہ ہو#ں۔ اساتذہ بچوں کے والدین سے رابطہ میں رہ کر ان کی نفسیات کوسمجھتے ہوئے ان کے مستقبل کا تعین کرنے میں کلیدی رول ادا کریں بعدمیں ڈائریکٹر کالجز ڈویژن میرپورنے گورنمنٹ گرلز کالج پنجیڑی کا اچانک وزٹ کیا انہوں نے پرنسپل ادارہ اور سٹاف کوحاضر پایا۔

ادارہ کی نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی انہوں نے پرنسپل اور سٹاف کوہدایت کی کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اوروزیراعظم ہائر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی کے ویژن کے مطابق کوالٹی آف ایجوکیشن کی مزیدبہتری کیلئے ساری توجہ مبذول کریں۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ریاست کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں والدین اورطلبہ کا اعتماد بحال کرتے ہوئے کالجز کوجدید معیار کے مطابق لائیں تاکہ خطہ میں معیاری تعلیم کوفروغ دیا جائے انہوں نے کہاکہ استاد طالم علم اور والدین کا باہمی رابطہ ہی تعلیمی مقاصد کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہے۔ طالبات کی کردار سازی پربھرپور توجہ جائے۔ انہوں نے ہدایت کی لازمی اور مشکل مضامین کوٹائم ٹیبل میں پہلے ایڈجسٹ کریں اورکمزوربچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں چونکہ قوم کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں ان کی تربیت میں کمی نہیں ہونی چاہے ۔

پنجیڑی ضلع بھمبر کے دونوں بوائز اور گرلز کالجوں کے وزٹ کے بعد دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمیرپور میں پولیو کے حوالہ سے ایک تقریب شرکت کی اور بچوں کو پروفیسر انجم افشاں نقوی غازی الٰہی بخش گرلز ڈگری کالج میرپور کومثالی بنانے کیلئے اورکوالٹی آف ایجوکیشن پرخصوصی توجہ دینے کیلئے اورکوالٹی آف ایجوکیشن پرخصوصی توجہ دینے کیلئے اور طالبات کی جدید خطوط پرتربیت ہونے زوردیا۔

متعلقہ عنوان :