میرپور،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا متفقہ طور پر کشمیر میلین مارچ کی حمایت اعلان

پیر 29 ستمبر 2014 16:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر کشمیر ملین مارچ کی حمایت اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں بار میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب بار ایسوسی ایشن میں پہنے تو وکلاء نے والہانہ طور پر اسن کا استقبال کیا ۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب خطاب کر نے آئے تو ہال لوگوں سے فل ہوگیا تھا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا خطاب کھڑے ہو کر سنا۔