بنت المسلمین برطانیہ نے 26 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ لندن کی حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 16:32

برمنگھم( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) بنت المسلمین برطانیہ نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی طرف سے 26 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ لندن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔برمنگھم میں منعقدہ ایک تقریب میں بنت المسلمین برطانیہ کی صدر سمیرا فرخ، رعنا نذیر،آصفہ، کونسلر مریم خان اور دیگر خواتین اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کے پھیلاؤ کے دوران خواتین اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ شامل تھیں اور ملین مارچ بھی ایک طرح کا پہلے مرحلے کا جہاد ہے اسلئے برطانیہ کے ہر شہر سے اس ملین مارچ میں خواتین بہت بڑی تعداد میں بھرپور انداز میں شریک ہونگی۔

کیونکہ جب پاکستان بنا تھا تو قائد اعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے بھی اپنے بھائی کے ہمراہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسلئے ہم بھی کشمیر کی آزادی کے لئے ملین مارچ میں شریک ہو کر عملاًً یہ ثابت کریں گی کہ خواتین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اس جدوجہد جہد میں شریک ہیں۔اس موقع پربنت المسلیمین کی خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کی طرف سے مظالم کی انتہاء ہو چکی ہے اور وہاں پر خواتین کی برحرمتی کی جارہی ہے اسلئے اب برطانیہ میں مقیم ہرخاتون کا فرض ہے کہ وہ اس ملین مارچ میں شریک ہو کر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین پچھلے 68 سال سے قربانیاں دے رہی ہیں اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خواتین ملین مارچ میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرائیں گی۔ کیونکہ اگر برطانیہ سکاٹ لینڈ کو ریفرنڈم کا حق دے سکتا ہے تو کشمیر کے حق میں تو قراردادیں بھی پا س ہو چکی ہیں۔ لہٰذا کشمیری عوام کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :