الیاس چوہدری پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں،ساری زندگی پی پی پی کیلئے وقف کئے رکھی،چوہدری ماجدحسین

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)پی پی پی رہنماچوہدری ماجدحسین آف دکھاڑی نے کہاہے کہ مشیرحکومت الیاس چوہدری پاکستان پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں،انہوں نے اپنی ساری زندگی پی پی پی کے لیے وقف کیے رکھی،آمریت کے دورمیں جیلیں کاٹیں،کوڑے کھائے،بے انتہاظلم برداشت کیالیکن کبھی بھی شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبی بی کے نظریات سے دستبردارنہ ہوئے،پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے حلقہ نمبرایک کوٹلی کومشیرحکومت الیاس چوہدری کی صورت میں ایک مسیحادیاجودن رات ایک کرکے جماعت کی مضبوطی وعوام کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں،آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے نامزدکیے گئے امیدوارمحمدالیاس چوہدری کلین سویپ کرینگے،چوہدری ماجدنے کہاکہ الیاس چوہدری نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں،آئندہ الیکشن میں حلقہ بھرکے نوجوان مشیرحکومت کے شانہ بشانہ ہونگے،مشیرحکومت نے بہت کم عرصہ میں حلقہ ایک کے اندرپاکستان پیپلزپارٹی کے مضبوط ومنظم کردیاہے ،الیاس چوہدری کے مشیربننے سے پہلے بہت سے لوگ پارٹی سے ناراض تھے اوردوسری جماعتوں میں جانے کاسوچ رہے تھے مشیرحکومت نے دن رات ایک کرکے ناراض لوگوں کودوسری پارٹیوں میں جانے سے روکااورکارکنوں کی عزت نفس کوبحال کرتے ہوئے حلقہ ایک کے اندرپاکستان پیپلزپارٹی کوپھرسے ایک لازوال وناقابل شکست قوت بنادیا،آج حلقہ ایک کے کارکن سراٹھاکرجی رہے ہیں،چوہدری ماجدحسین نے کہاکہ آئندہ حلقہ کاٹکٹ محمدالیاس چوہدری کاہے اورحلقہ کے نوجوان مشیرحکومت کے دست وبازوبن کرانشاء اللہ مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری کوکامیاب کروائیں گے انہوں نے کہاکہ پچھلے35سالوں سے حلقہ ایک کوٹلی کوجان بوجھ کرپسماندہ رکھاگیاسابقہ ادوارمیں حلقہ کے اندرمیرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں ترقیاتی کاموں کے نام پرکروڑوں روپے کی سکیمیں کھائی گئیں لیکن اب انشاء اللہ ایسانہیں ہوگامحمدالیاس چوہدری حلقہ ایک کے عوام کوان کاحق ان کی دہلیزپردلوائیں گے مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری پسئے ہوئے غریب لوگوں،مزدوروں،کسانوں اورطلباء کی آوازہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری تاریخ سازفتح حاصل کریں گے۔