تعلقہ میرپوربٹھوروکے شہربنوں اوراسکے آس پاس گاؤں میں رولاک اوربیمارکتوں کاآزاربڑھ گیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:39

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)تعلقہ میرپوربٹھوروکے شہربنوں اوراسکے آس پاس گاؤں میں رولاک اوربیمارکتوں کاآزاربڑھ گیا ہے۔ 2دن کے اندر52لوگوں کوکتوں نے کاٹاہے جن کووڈکیسن کی گئی ہے بنوں کے ٹی ایم او کی نااہلی کی سزائیں شہری اورعلاقے والے بھگت رہے ہیں۔صحت کھانہ اورٹی ایم اوخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔بنوں کے سیاسی سماجی رہنما تفصیلات کے مطابق تعلقہ میرپورکے شہربنوں اوراسکے آس پاس علاقوں میں رولاک اوربیمارکتوں کاآزاربڑھ گیا ہے۔

رولاک کتے ٹولوں کی صورت میں گھوم رہے ہیں جنہوں نے 2ان کے اندر52سے زائدلوگوں کوکاٹا ہے،کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے علی محمدسومرو،ارشادملام،عبدالفرید سومرو،فیروزشورو،نسرین سومرواوردیگرشامل ہیں جن کوکتوں نے کاٹاہے۔

(جاری ہے)

جن کو یسک ہیلتھ یونٹ بنوں داخل کرایاگیاہے،جن
کوویکسین کی گئی ہے۔مریضوں کی تعدادروزانہ بڑھنے کی وجہ سے اسپتال میں ویکسن کی بھی کمی ہوگئی ہے۔

رابطہ کرنے پربی ایم یوکے انچارج ڈاکٹرصوفی عبدالعظیم نے رابطہ کرنے پربتایا کہ 2دن کے اندر52لوگوں کوکتوں نے کاٹاہے جن کو ویکسین کی گئی ہے۔ایک ہفتے کے اندرتقریبا60سے زائدمریض کتوں کے کاٹے ہوئے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کاتعدادبڑھنے کی وجہ سے وڈکسین کم ہوئی جس کے لئے اختیاریوں کولکھاہے۔دوسری جانب یہاں کے سیاسی سماجی رہنماؤں آدم سومرو،عبدالکریم بلیجو،رفیق عمرانی اوردوسروں کاکہناہے کہ ٹی ایم اوکی نااہلی کی وجہ سے کتوں کاآزاربڑھ گیا ہے شہری مصیبت میں پڑگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کھانہ اورٹی ایم اے اتنظامہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔