عیدالاضحی ہمیں محبت و اخوت اورایثار و قربانی کا درس دیتی ہے،چوہدری صبور احمد

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری صبور احمد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں محبت و اخوت اورایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ امت مسلمہ کو عیدالاضحی کے موقع پر یکجا ہو کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ مل کر اغیار کی سازشوں کا مقابلہ کرینگے۔ دین سے دوری کے باعث ہر طرف ہمیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خطبہ حج مسلمانوں کیلئے عظیم پیغام ہے۔ مفتی اعظم نے امت مسلمہ کی زبوں حالی اور ان کی باہمی چپقلش مسلم حکمرانوں کی دین سے بے رخی اور دہشتگردی و دیگر مسائل پر جس جذبہ اور درد کیساتھ بات کی وہ قابل تحسین ہے اور دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں ‘ علمائے کرام ‘ سیاستدانوں ‘ صحافیوں ‘ وکلاء ‘ ڈاکٹرز ‘ انجینئرز ‘ جہادیوں الغرض کے ہر شعبہ کے افراد کیلئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہیے کہ ہم اس عید کے موقع پر اپنے غم زدہ سیلاب متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مالی مدد کریں۔ اپنی قربانی میں سے مقبوضہ کشمیر ‘پنجاب ‘ صوبہ خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں کے افراد کی مدد کریں۔ قربانی ایثار اور جذبہ کا نام ہے۔ مسلمان سال میں ایک بار قربانی کرتے ہیں اور انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جو ملک و قوم کی خاطر پورے سال قربانی دیتے ہیں ان کی مدد فرض ہے۔