مظفر آباد، عیدلااضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کے ستائے عوام محمد طاہر کھوکھر سے رابطہ کرتے رہے، شکایات کا موقع پر ازالہ

اتوار 5 اکتوبر 2014 15:23

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 5اکتوبر 2014ء)عیدالاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹروں کے ستائے عوام وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر سے رابطہ کرتے رہے ‘ شکایات کا موقع پر ازالہ ‘ تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران گزشتہ روز آزادکشمیر کے کئی مقامات پر زائد کرایوں ‘ اوورلوڈنگ اور گاڑیاں دستیاب نہ ہونے کی شکایات عوام برائہ راست وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر کو ان کے ذاتی موبائل فون پرکرتے رہے جس پر طاہرکھوکھرموقع پر پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے رہے جس سے عوام کو کسی حد تک ریلیف ملا- عوام نے فوری ایکشن پر وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر کاشکریہ ادا کیا۔