راولاکوٹ‘ مجاہد کشمیر کلب نے ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:02

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) پوٹھی بالا سے تعلق رکھنے والے معروف سپورٹس مین اور سماجی کارکن سرفراز کریم شہید اور میجر آصف آزاد کی یاد میں اپنی نوعیت کا منفرد ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ صابر شہید سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں علاقے کی 32معروف ٹیموں نے شرکت کی،فائنل میں مجاہد کشمیر کلب نے میزبان کاشردیش کو دلچسپ مقابلہ کے بعد ہراکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کردیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کاشر دیش کلب کی نگرانی میں کھیلا گیا ۔ زلزلہ سے متاثرہ سٹیڈیم کی جدید انداز میں از سر نو تعمیر کے بعد یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا۔

متعلقہ عنوان :