میرپورخاص میں بدامنی لوٹ مار کا سلسلہ جاری،سپاف کے انفارمیشن سیکرٹری کو ساتھیوں سمیت لوٹ لیا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 16:50

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء)میرپورخاص میں بدامنی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ،پاکستان پیپلزپارٹی (سپاف) تعلقہ انفارمیشن سیکڑیٹری اور اسکے ساتھی کو دو نامعلوم مصلح ڈکتیوں نے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پاکستان پیپلزپارٹی (سپاف) تعلقہ انفارمیشن سیکڑیٹری جلال کوری اورسیدپیر معوذعلی شاہ جیلانی قربانی کا گوشت دینے گوٹھ مولوی محمد صدیق پنہور جارہے تھے کہ تھانہ محمودآباد کی حدود N.Kپمپ کے نزدیک دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مصلح ڈکیتوں نے روک کر جلال کوری کی جیب میں موجود3300سو روپے اور قیمتی موبائل فون جب کہ سیدپیر معوذعلی شاہ جیلانی سے 5ہزار روپے اور 2عدد قیمتی موبائل فون چھین لئے ۔

متاثرین نے (سندھ پریس کلب) کی کرائم ٹیم کو بتایا کہ ہمیں اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر لوٹا گیا ، پولیس کا موقوف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقع سے لاعلمی کا اظہا ر کرتے ہوئے بتا یا کہ ابھی تک کوئی متاثر رپورٹ درج کرانے نہیںآ یا ۔