بھارتی حکومت کی جا نب سے ایک ماہ گزرنے کے با وجو د سیلا ب متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ‘میرواعظ عمر فاروق

جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانا ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے حریت چیئرمین نے سیلاب سے متاثرہ راجباغ ، کرسو اور ملحقہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیلاب کے ایک ماہ بعد بھی متاثرین کی مناسب امداد اور بحالی میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی غفلت شعاری کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں صفائی اور سیلاب کی وجہ سے پیدا شدہ تکلیف دہ صورتحال کے ازالے کیلئے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیاگیا ہے جس سے انتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ اس دوران میرواعظ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفدنے راج باغ میں سیلاب سے بری طرح متاثرہ حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر کا معائنہ کیااور دفتر میں موجود املاک اور ریکارڈ کو پہنچے والے نقصان کا جائزہ لیا۔