سیکرٹری خوراک وزراعت ،امورحیوانات وآب پا شی کا دورہ کوٹلی

کوٹلی پولٹری وڈیری فارمنگ کے پراجیکٹس کا معائینہ ضلعی افسران کی بر یفنگ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:45

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء)سیکرٹری خوراک وزراعت ،امورحیوانات وآب پا شی کا دورہ ‘کوٹلی پولٹری وڈیری فارمنگ کے پراجیکٹس کا معائینہ ضلعی افسران کی بر یفینگ تفصیلات کے مطا بق آزاد حکومت ریاست جمو ں کشمیر کے سیکرٹری خوراک وزراعت ،امور حوانات وآب پاشی محمد ادریس تبسم نے دورہ کو ٹلی کے دوران گلپور اور بڑالی میں حکومت کے تعاون سے چلنے والے لئیر فارمزکا معائینہ کیا ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ اور ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک پو لٹر ی ڈولپمنٹ افسر ڈاکٹر امجد علی راجہ نے مر غ بانی کے فروغ اورپروٹین کی کمی کو پو را کر نے اور بیروزگاری کے خا تمہ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کر دہ تر قیا تی سکیموں کے ضلع کو ٹلی میں قا ئم شدہ پولٹری و ڈئیری فارمز کے با رے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع بھر کے لیے مختص چالیس پو لٹر ی فارمرز کو بلا تخصیص قر ضہ جات دی بنک آف جموں کشمیر جاری کروا دیے گے ہیں جن کا مارک اپ محکمہ امورحیوانات ادا کر رہا ہے اور تکنیکی معا ونت کے علاوہ مفت ادویات بھی کسا نو ں کو فراہم کی جا رہی ہیں اس مو قعہ پر سیکرٹری امور حیوانات نے نڑوچھ کے مقا م پر رضا شکور لئیر فارم اور بڑالی میں راجہ جمیل کے لئیر فارم کے مالکان میں مفت ادویات تقسیم کیں بعد ازان انہوں نے چوہدری مسعودکے ڈیری فارم کا فیتہ کا ٹ کر حکومتی سر پر ستی میں چلنے والی سکیم کا باقاعدہ آغاز کیا اس مو قعہ پر ڈ اکٹر امجد راجہ نے سیکرٹری حکومت سے استدعا کی کہ قر ضہ جا ت کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے اور عوام کو ریلف دینے کے لیے دس کنال کے ملکیتی رقبہ میں کمی کرنے کے لیے بنک کو تحریک کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس مو قعہ پر سیکرٹری حکومت نے این این آئی سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ حکومت بیرروز گاری کے خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لیے اورخوراک کی کمی کو پورا کر نے کے لیے مختلف سکمین حکومت کی سر پر ستی میں چل رہی ہیں عوام الناس ان سے فاہدہ اٹھا کر اپنی امدنی میں اضافہ کریں اور صاف ستھرا دودھ اور صحت مند گوشت اور انڈے استعمال کریں اور زراعت اورکھیتی باڑی پر توجہ دیں اس مو قعہ پر معاون ناظم امورحیوانات ڈاکٹر محمد فرید خان کے علاوہ محکمہ کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے اس موقعہ پر سیکرٹری حکومت نے بیوہ اور غریب خواتین میں مفت انڈے دینے والی مر غیاں جلد تقسیم کی جا ئیں انہو ں نے اپنے ضلعی افسران کی کارگزاری پر اطمنان کا اظہار بھی کیا۔