بھارتی وزیر اعظم نرنیدرمودی امن کے دشمن ہیں‘شکور احمد مغل

بھارت اگر جارحیت سے باز نہ آیا تو اسے بڑا خمیازہ بھگتناپڑے گا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء)بھارت کی جانب کنٹرول لائن اور سول آبادی پر فائر نگ کی شد ید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں بھارتی افواج کی طرف سے پاکستان کی ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شکور احمد مغل نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نرنیدرمودی امن کے دشمن ہیں جس نے اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان کا امن تباہ کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ بھارت جان لے کے پاکستان ایٹمی قوت ہے وہ اپنا دفاع کرنا جانتا ہے بھارت اگر جارحیت سے باز نہ آیا تو اسے بڑا خمیازہ بھگتناپڑے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے جس طرح اپنی بہادر مسلح افواج پاکستان کیلئے کردارادا کیا مثال نہیں ملتی بھارتی سماراج کشمیراور پاکستان کے عوام کے جذبات کو مجروع کر رہا ہے پاکستان کے استحکام کیلئے کشمیری اپنا جان مال سب قر بان کر سکتے ہیں مگر کفر عالم کے آگئے سر نہیں جھکا سکتے شکور احمد مغل نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خون کے ساتھ جو ہولی کھیلی جا رہے ہے کشمیری اس کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی جہاریت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردارادا کرے ۔