ملین مارچ کشمیر کی تقدیر بدل دیگا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، چوہدری یاسر سلطان

26اکتوبر کشمیر کی تاریخ میں سنہری ترین دن کے طور پر یاد رکھاجائیگا  میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 اکتوبر 2014 16:48

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے فرزند ارجمند مرکزی راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسر سلطان نے کہا ہے کہ ملین مارچ کشمیر کی تقدیر بدل دیگا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، بیرسٹر سلطان نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے ، سوئے ہوئے عالمی ضمیر کی بیداری کے بعد کشمیری قوم کا فرض ہے کہ وہ ملین مارچ کی صورت میں بھارت کیخلاف ریفرنڈم کرتے ہوئے درندہ صفت بھارت کا چہرہ دنیا کے تمام ممالک کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے بھارت اور پاکستان کو جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر کے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنے کیلے اپنا کردار ادا کریں 26اکتوبر کشمیر کی تاریخ میں سنہری ترین دن کے طور پر یاد رکھاجائیگا، دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے کشمیری قوم 26اکتوبر کو لندن کا رخ کرکے اپنی آزادی اور خوشخالی اور بھارتی درندوں سے کشمیرکو پاک کرنے کی بنیاد رکھیں گے ، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے فرزند ارجمند مرکزی راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسر سلطان نے بڑے قافلے کے ہمراہ برطانیہ رونگی سے قبل اسلام آباد آئیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ، جو ملین مارچ کیلئے برطانیہ روانہ ہوئی ، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے فرزند ارجمند مرکزی راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ‘بھارت نے پہلے پانی چھوڑ کر آزاد کشمیر اور پاکستان کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اربوں کا نقصان کیا اور اب بھارت نے در پردہ پاکستان کے خلاف سرحدوں پر جنگ شروع کر دی ہے ، بھارتی مظالم کشمیری عوام کو آزادی کی منزل سے دور نہیں رکھ سکتے 26اکتوبر تاریخ ساز دن ہے اس دن اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا کشمیریوں کے ہاتھ میں ہوگا