خیبرپختونخوا میں بارش کاسلسلہ جاری،موسم انتہائی سردہوگیا

منگل 14 اکتوبر 2014 15:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا میں دوروز سے جاری موسلادھارباش سے موسم انتہائی سردہوگیا ہے ،اچانک سردی شروع ہو نے کے بعد لوگوں نے گرم کپڑے اورسویٹرپہنا شروع کردیا ہے ،صوبے کے پہاڑوں علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ،صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں پیر کے روز سے شروع ہونے والی بارش نے موسم کویکسربدل دیا گرمی کازورمکمل طورپرٹوٹ گیا اوراچانک سردی شروع ہوگئی،صوبے کے بیشترعلاقوں میں مسلسل بارش کیوجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی جاری ہے ،گرمی اورلوڈشیدنگ کے ستائے عوام نے سردی کی آمد پرسکھ کاسانس لے لیا اورگرم گرم کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ،ادھر بازاروں میں گرم کھانے کے کاروبارکرنیوالوں نے اپنے دکانیں سجادیں ،بازاروں میں پکوڑے ،سموسے اوردیگر چٹپٹے کھانوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔