چناری ،اعزازی ہائی سکول چھم سٹاف کی غفلت و لاپروائی کے سبب بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

منگل 14 اکتوبر 2014 17:11

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) اعزازی ہائی سکول چھم سٹاف کی غفلت و لاپروائی کے سبب بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے بجائے تعویز گنڈے کا کام عروج پر عوام علاقہ بچوں کے والدین زہنی اذیت میں مبتلا ارباب اختیار ضلعی تعلیمی انتظامیہ وزیر تعلیم سیکریٹری تعلیم سے فوری نوٹس لیے جانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع ہٹیاں بالا یونین کونسل چک ہامہ کے نواحی گاؤں چھم میں ایک اعزازی ہائی سکول قائم ہے جس میں گزشتہ ایک ماہ سے سٹاف نے اپنی حاضری تک نہیں لگائی بچے اپنی مرضی سے آتے جاتے ہیں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سکول کے بعض اساتذہ جلسے جلوسوں میں اور باقی تعویز گنڈے کے کاروبار میں مصروف ہیں ان کے پاس بچوں کو پڑھانے کے لیے ٹائم نہیں ہے چھم جیسے دوردراز اور دور افتادہ علاقے کے بچوں کے ساتھ سرار نا انصافی ہے انہیں جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے والدین کا کہنا ہے کہ یا تو اساتذہ کا قبلہ درست کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی جائے یا اس مادر علمی کو بند کیا جائے

متعلقہ عنوان :