آزادکشمیرکی وادی نیلم،لیپہ سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ، سردی میں اضافہ ہوگیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) آزادکشمیرکی وادی نیلم،لیپہ سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگیاہے۔آزادکشمیر کے پہاڑی علاقوں وادی نیلم،لیپہ،گریزاورفارورڈکہوٹہ اور دیگر علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

مالا کنڈ ڈویڑن کے علاقوں چترال ،سوات میں بھی وقفے وقفے سے ہونیوالی برف باری کے بعد سردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں غذر اور استور میں بھی پہاڑوں پر برفبار ی جاری ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،راول پنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔