مودی دودھ پیتے بچوں والی باتیں چھوڑ دیں، مکاربھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے کشمیر ی مجاہدین ہی کافی ہیں،ابو حمزہ کشمیری

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) تحریک المجاہدین کے کمانڈر ابو حمزہ کشمیری نے کہا ہے کہ مودی دودھ پیتے بچوں والی باتیں چھوڑ دیں، مکاربھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے کشمیر ی مجاہدین ہی کافی ہیں‘بھارتی بزدل پاک افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ مودی حکومت کیلئے جنرل ضیاء الحق کا بیان ہی کافی تھا جو جنرل ضیاء الحق نے بھارت میں دیا تھا کہ پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی ہندوستان تباہ ہو جائے گا‘جس سے بھارت میں ہلچل مچ گئی تھی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند ہندو مودی نے کشمیریوں اور مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے آسام میں ٹرینگ سینٹر قائم کررکھے ہیں ‘ جہاں بجرینگ دھل،شیوسینا ،آرایس ایس کے انتہاء پسندوں کو ٹرینگ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دیریغ نہیں کریں گے۔

یہ ہندوستان کو یاد رکھنا چاہیے‘اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے ہر مکروہ عزائم کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔بھارت کو گھٹنے ٹیکا کر دم لیں گے۔ کشمیریوں کے اندر جب تک خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے وہ جہاد کا علم ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آبی جارحیت اور لائن کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہندوستان کے مکروہ عزائم کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل گیا ہے۔ بھارت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو خطہ میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :