آزاد جموں و کشمیر کونسل کا15 ارب، 95کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش،
پچھلے سال کے مقابلے میں2014-15 کے بجٹ کا حجم 77فیصد زائدہے
جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء ) آزادکشمیر کے بجٹ سیشن میں آزاد جموں وکشمیر کونسل کا مالی سال2014-15 کے لیے 15ارب، 95کروڑ، 4 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ بجٹ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و منسٹر انچارج آزاد جموں و کشمیر کونسل چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیش کیا۔ آزاد جموں وکشمیر کونسل کا موجودہ بجٹ پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے میں 77فیصد زیادہ ہے، جب کہ آئندہ مالی سال میں محصولات پچھلے سال کی نسبت 30فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے 2310ملین روپے (2ارب، 31کروڑ روپے) کا ترقیاتی بجٹ بھی شامل ہے، جب کہ کونسل کے ممبران کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 315ملین روپے بھی رکھے گئے ہیں۔ ممبران کے ڈویلپمنٹ پیکج کے لیے 600ملین روپے، 100ملین روپے فی ممبر کے حساب سے اس کے علاوہ ہیں۔(جاری ہے)
مجوزہ بجٹ میں آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے 687ملین روپے کی لاگت سے 26کلومیٹر طویل مظفرآباد تا پیر چناسی روڈ بھی شامل کی گئی ہے۔
متذکرہ سڑک کی تعمیر کی ہدایت پچھلے سال میاں محمد نواز شریف نے مظفرآباد کے دورے کے موقع پر دی تھیں۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ بناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ علاقائی ترقی کی بجائے عوامی ترقی کو ترجیح دی جائے۔ موجودہ بجٹ میں قومی اہمیت کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے جب کہ پہلے سے جاری منصوبوں کو حالیہ مالی سال میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کونسل کی محصولات زر اس سال 12ارب روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ مجوزہ بجٹ کو 3,857ملین روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ آزادجموں وکشمیر کونسل یہ خسارہ 710ملین روپے کی بچت اور 3,117ملین روپے کی وفاقی حکومت کی گرانٹ سے پورا کرے گی۔ متذکرہ بجٹ کی خاص بات یہ ہے کہ شفافیت، مالیاتی دانشمندی اور محدود وسائل کے منصفانہ استعمال کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران اور آزادکشمیر حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے علاوہ آزادجموں و کشمیر کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ بجٹ کی حتمی منظوری، حالیہ اجلاس کی 20اکتوبر کو ہونے والی نشست جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان و چیئرمین آزاد کشمیر کونسل جناب میاں محمد نواز شریف کریں گے، میں کونسل کے ممبران اتفاق رائے سے دیں گے۔مذکورہ بجٹ اجلاس میں ایک متفقہ قرارد بھی منظور کی گئی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے پر خراج تحسین کے علاوہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ پر مذمت بھی کی گئی۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.