متاثرین زلزلہ کو 9 سال بعد بھی مکانات کی تعمیر کیلئے محکمہ جنگلات کی طرف سے لکڑی نہ مل سکی‘ڈی جی زراعت تیس ٹرک اعلی کوالٹی کی لکڑی لے گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) متاثرین زلزلہ کو 9 سال بعد بھی مکانات کی تعمیر کیلئے محکمہ جنگلات کی طرف سے لکڑی نہ مل سکی‘ ڈی جی زراعت تیس ٹرک اعلی کوالٹی کی لکڑی لے گئے‘ محکمہ جنگلات کی لکڑی زراعت کے سرکاری ٹرکوں جن میں سے ایک ٹرک میں زراعت کے 9 سے 10 ملازمین نے لکڑی لوڈ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرین زلزلہ کو 9 سال گزرگئے لیکن محکمہ جنگلات کی طرف سے گھروں کی تعمیر کیلئے لکڑی نہ مل سکی جبکہ ڈی جی زراعت 32 لاکھ کی لکڑی محکمہ زراعت کے ٹرکوں میں لوڈ کرکے لے گئے جبکہ جو متاثرین گذشتہ 9 سال سے جنگلات کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں محکمہ جنگلات کے اندر چھپی کالی بھیڑوں کی مدد سے من پسند افراد کو فوری طور پر لکڑی دی جانے لگی ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او فارسٹرز نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے چہلہ بانڈی‘ سماں بانڈی اور شالی منڈی کی مختلف آرا مشینوں پر لکڑی سٹاک کررکھی ہے جہاں سی بکنگ کرکے فروخت کی جاتی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :