ہمیں اپنے اندرشہداء کربلاجیسی جرات ،ہمت اورقربانی کاجذبہ موجزن کرناچاہیے‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے کہاہے کہ محرم الحرام قربانی وایثارکامہینہ ہے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام عالی مقام حضرت امام حسین  نے اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی دی شہداء کربلاکی قربانیوں کی بدولت آج اسلام زندہ ہے کربلاکے میدان میں نواسہ رسول ﷺ اوران کے 72ساتھیوں نے صبرکامظاہرہ کیااورقربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہمیں بھی اپنے اندرشہداء کربلاجیسی جرات ،ہمت اورقربانی کاجذبہ موجزن کرناچاہیے محرم الحرام کااحترام تمام مکاتب فکرپرفرض ہے اس مہینہ میں اتحاد،یکجہتی اوربھائی چارے کامظاہرہ کیاجائے نفرتوں،اختلافات کوختم کرکے اس بات کاعہدکیاجائے کہ اسلام اوردین کی سربلندی کے لیے ہرمسلمان شہداء کربلاکے نقش قدم پرچلتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگا،ضلع کوٹلی کے اندرمحر م الحرام حسب روائت مذہبی رواداری وجذبہ کے تحت بنایاجائے گاتمام مکاتب فکرایک دوسرے کی فکروسوچ کاخیال رکھیں گے، مذہبی منافرت پھیلانے والی تقاریراورموادشائع کرنے سے گریزکرینگے عزاداروں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ،پولیس،این جی اوزاوردیگرتمام مکاتب فکربھرپورکرداراداکرینگے،محرم الحرام کے جلوس سابقہ روٹس کے مطابق نکلیں گے لاؤڈسپیکرزکے استعمال پرپابندی ہوگی البتہ امام بارگاہوں کے اندرمحدودحدتک ساؤنڈسسٹم استعمال کیاجاسکتاہے چھتوں پرشہریوں کی طرف سے جلوس دیکھنے پربھی پابندی ہوگی محرم الحرام کے دوران کیبلزپرمیوزیکل پروگرام اورفلمیں چلانے پربھی پابندی ہوگی، ان خیالات کااظہارانہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اپنے چیمبرمیں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پولیس،انتظامیہ کے افسران سمیت مختلف مکاتب فکرکے علماء کرام سماجی شخصیات اورعزاداری کونسل کے عہدیداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،اجلاس میں ایس پی چوہدری امین،اے ڈی سی کاشف حسین، ڈی ایس پی مرزاشوکت،اسسٹنٹ کمشنرزساجدحسین کوٹلی،محمدصابروسیم مغل چڑہوئی،مرزازاہدکھوئیرٹہ،مرزاخضرحیات دولیاہ جٹاں،کمانڈرسردارندیم نکیال،سرداراذکارخان سہنسہ، ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنرسردارسکندرحیات خان کوٹلی،ضلع مفتی عارف نقشبندی،مولاناعبدالعزیزبلیاہ مسجد،صدرتاجران ملک یعقوب،صدرتاجران مسعودرضاسیال،ایدھی کشمیرمبارک بسمل،ممتازدانشوربابرمحمودبیگ،ایم ایس ڈاکٹرجہانگیر،جنرل سیکرٹری پی پی پی میرپورڈویژن صاحبزادہ سیدمظہرکاظمی،ایس ایچ او عنصرکرامت،بابوآزادبخت راٹھور،عہدیداران عزاداری کونسل سیدذوالفقارشاہ،رشیدجعفری،مقصودشیرازی،عامرجعفری،ڈاکٹرحسنین بخاری،چیئرمین نویدفاؤنڈیشن کرامت حیدری،مولانارشید،سرداررفیق اے ڈی سول ڈیفنس،ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹراقبال،ایس ای سردارالطاف سمیت دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں تمام مکاتب فکرنے اپنی اپنی تجاویزدیں اورخطاب بھی کیاتمام مکاتب فکرنے اس بات پراتفاق کیاکہ حسب روائت ضلع کوٹلی کی تمام تحصیلوں وضلعی ہیڈکوارٹرمیں محرم الحرام روائتی عقیدت واحترام اوربھائی چارے کے ساتھ منایاجائے گاڈپٹی کمشنرنے کہاکہ انتظامیہ پوری طرح چوکس رہے گی اوراپنے فرائض احسن اندازسے سرانجام دیگی محرم الحرام کے مقدس ایام اورپورے مہینہ میں ہم یکجہتی کامظاہرہ کرینگے انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکرایک دوسرے کاخیال رکھیں ملکی وسرحدوں کی حالت خراب ہے ایسے حالات میں ہمیں انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگاایس پی چوہدری امین نے کہاکہ پولیس فورس امام بارگاہوں کے باہراوراردگردمحرم الحرام کے دوران بھرپوراندازسے ڈیوٹی دیگی محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران بھی پولیس فورس اپنے فرائض بھرپوراندازسے سرانجام دیگی ،عزاداری کونسل کے عہدیداروں نے کہاکہ اہل تشیع تمام مکاتب فکرکااحترام کرتے ہیں اورہماری طرف سے ایسی کوئی بات نہیں ہوگی جس سے کسی کی دل آزاری ہوہم اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ حسب روائت تمام مکاتب فکرہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرینگے صدورانجمن تاجران نے کہاکہ تاجربرادری محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران کاروباربندرکھے گی اورعزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حسب روائت بھرپورکرداراداکریگی کرامت علی حیدری نے کہاکہ نویدفاؤنڈیشن کے رضاکار حسب روائت ڈیوٹی سرانجام دینگے۔