عاشورہ کے دوران ضلع بھرمیں کوئی تفریح پروگرام منعقد نہیں کیاجائے گا ‘راجہ عرفان سلیم

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق اور ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے ااور ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے تمام مسالک ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں ۔موجودہ ملکی حالات اور ممکنہ دہشت گردی کو سامنے رکھتے ہوئے عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھرکے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس کو ہائی الرٹ رکھاجائے گا ۔

عاشورہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اورجلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ۔عاشورہ کے دوران ضلع بھرمیں کوئی تفریح پروگرام منعقد نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تمام مسالک کے علماء کرام اتحاد و اتفاق اور مذہبی رواداری کو فروغ دیں خطیب اورزاکرین اپنی تقریر کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے والی بات نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری امجداقبال، اسسٹنٹ کمشنرمیرپورراجہ قیصراورنگزیب ،اسسٹنٹ کمشنرڈڈیال چوہدری محمدایوب، ڈی ایس پی راجہ اظہراقبال، صدرمیلاد کمیٹی حاجی ریاض عالم ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری محمدشبیر شریف ایڈووکیٹ ، انجمن امامیہ کے سید محمود حسین شاہ بخاری ،سید سجاد حسین نقوی، سید امجد حسین نقوی،سید منظورحسین شاہ، مفتی زائد محمود، سید محمدرضا شاہ بخاری، پروفیسر محمدیوسف فاروقی، سید اظہرحسین، سلطان انوارایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مرکزی میلاد کمیٹی چوہدری شوکت، مولاناعبدالغور صدیقی،مولاناقاری محمدگلزار، مولانامحمدبشیرمصطفوی، تنویراحمد غازی،سید سجاد حسین نقوی، مجسٹریٹ بلدیہ محمد مختار ، انجمن تاجراں کے خالدمحمودرتیال ، چوہدری محمدیاسین سب انسپکٹر تھوتھال ودیگر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع میرپور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم موجودہ ملکی حالات اور ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر عاشورہ محرم الحرام کو پوری مذہبی ہم آہنگی سے منانے کے لیے تمام مسالک میں اتحاد و اتفاق اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہو گا ۔ ضابطہ اخلاق کی تمام مسالک کو پاسداری کرنی ہو گی ۔

خطیب اور ذاکرین اپنی تقریر کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے والی بات نہیں کریں گے ۔اس موقع پر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کوسامنے رکھتے ہوئے سیکورٹی کا جامع پلان مرتب کیا گیاہے جس کے مطابق ضلع کے تمام داخلی وخارجی راستوں ،اہم مقامات، گاڑیوں کے اڈوں سمیت دیگرمقامات پر پولیس کی گشت بڑھائی جائے گی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث لوگوں پرکڑی نظررکھی جائے گی تاہم شہریوں کو بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہو گی اور کسی بھی مشکوک فرد کی اطلاع پولیس کو دینا ہو گی ۔

عاشورہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے پولیس ،انجمن امامیہ ،دیگرمسالک کے علماء کرام ،انجمن تاجراں اورشہریوں کے تعاون سے بھر پور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر ضلع بھرکے جید علماء کرام نے پولیس اورضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ضابطہ اخلاق کی بھرپورپاسداری کریں گے اورعاشورہ محرم الحرام کوپورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کیلئے اپناکرداراداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :