گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے مسترد کرتے ہیں  شیخ عقیل الرحمن

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نالہ چھین رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے ۔اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے بڑھا کر عوام کو مشکلات میں ڈالا جارہاہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے حکومت فوری طور پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے کر پرانی قیمتوں کو بحال کرے بصور ت دیگر عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :