چناری کے نواحی علاقے چھم اور محمدو بیلہ میں نالہ پر پل کی عدم تعمیر عوام علاقہ کے لیے درد سر بن گئی

پیر 20 اکتوبر 2014 16:08

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) چناری کے نواحی علاقے چھم اور محمدو بیلہ میں نالہ پر پل کی عدم تعمیر عوام علاقہ کے لیے درد سر بن گئی گزشتہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیں جبکہ مفاد پرست عناصر چوہدری عبدالرشید نے لوکل گورنمنٹ سے مبلغ 1 لاکھ 50 ہزار روپے اوراین آر ایس پی سے مبلغ 5 لاکھ روپے لیے اورچوہدری محمد مقبول نے لوکل گورنمنٹ سے مبلغ1 لاکھ روپے لیے تمام رقم خورد برد کر دی لوکل گورنمنٹ اوراین آر ایس پی کے کاغذات میں مذکورہ دونوں پل تعمیر ہو چکے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے پلوں کا کام ادھورا پڑا ہے پلوں کی عدم تعمیر کے باعث چھم ڈوبہ،محمدو بیلہ و دیگر دیہات کے عوام کو پیدل چلنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ارباب اختیار باالخصوص چیرمین وزیر اعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن صاحبزادہ اشفاق ظفر نام نہاد اور کاغذی پل تعمیر کرنے والوں ٹھیکداروں کی سرزنش کریں اور ان کا قبلہ درست کروائیں تا کہ اس دور دراز افتادہ علاقے کے عوام کو ریلیف مل سکے بصورت دیگر عوام علاقہ از خود راست اقدام اٹھانے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ چھم چوہدری عبدالمجید اور چوہدری محمد فرید و دیگر نے اخباری نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چھم جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کی داد رسی کرتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے۔