اولیائے کرام نفرتیں مٹا کر محبتیں عام کرتے ہیں ،اولیا کرام کی تعلیمات فلاح ِانسانیت کا ذریعہ ہیں اولیاء کاملین کے دامن سے وا بستگی ہی نجا ت کا ذریعہ ہے اولیا کرام کے ساتھ تعلق کے بغیر اصلاح احوال اور حقیقی معر فت اور بندگی کا حصول ناممکن ہے اولیا ء کا کام حقیقت کی پہچان کرانا ہے،پرو فیسر صاحبزادہ محمد الیاس قمرالقادری

پیر 20 اکتوبر 2014 16:27

کھوئی رٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)اولیائے کرام نفرتیں مٹا کر محبتیں عام کرتے ہیں ،اولیا کرام کی تعلیمات فلاح ِانسانیت کا ذریعہ ہیں اولیاء کاملین کے دامن سے وا بستگی ہی نجا ت کا ذریعہ ہے اولیا کرام کے ساتھ تعلق کے بغیر اصلاح احوال اور حقیقی معر فت اور بندگی کا حصول ناممکن ہے اولیا ء کا کام حقیقت کی پہچان کرانا ہے ان خیالات کا اظہار نو جوان مذہبی سکالر چیر مین خواجہ رکن الدین فاؤنڈیشن پرو فیسر صاحبزادہ محمد الیاس قمرالقادری نے دربار عالیہ رکن آباد شریف کھو ئی رٹہ میں خواجہ پیر سا ئیں محمد رکن الدین اور آپ کے والدین کے عرس مبارک کی سالا نہ اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ اولیا کرام نہ صرف ظاہر بلکہ با طن میں بھی انقلاب بھر پا کر دیتے ہیں اور ہمیشہ کے لیے انسان کی سوچ و فکر کردار و اخلاق کو پا کیزہ کرتے ہیں جس کی خوشبوں سے پورا معا شرہ مزین ہوتا ہے حضرت خواجہ سائیں محمد رکن الدین نے مشکل وقت میں خدمت دین کا بھیڑا اٹھایا اور اس رو شنی سے ایک جہان مستفیض ہوا آپ کی شفقت سے فیض یا ب ہو نے والے نا صرف پاکستان و آزاد کشمیر بلکہ دنیا کے بے شمار مما لک میں خدمت دین کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ خواجہ رکن الدین فا ؤنڈیشن اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غرابا اور مستحقین کی داد رسی میں پیش پیش ہے اور بہت جلد پورے ملک میں تعلیمی میدان میں انقلابی خدمات پیش کرے گی تقریب سے صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی،علامہ عزیز الدین کوکب،علامہ راشد اقبال مصطفویٰ ،علامہ عبدالحمید قادری،پروفیسر جمروز صدیقی،علامہ اشرف ساقی،علامہ غلام سرور نقشبندی،علامہ عبدالخالق نقشبندی، نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سا ئیں محمد رکن الدین کا نام تا دم قیامت تا ریخ کے اوراق پر رقم رہے گا سجادہ نشین دربار عالیہ رکن آباد شریف صا حبزادہ پیرمحمد عارف الدین باہو،پیر باجی میاں محمد قاسم سجادہ نشین دربار عالیہ ریا ں شریف نے اختتامی دعا فرمائی ۔