بلاول کے جلسے نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی،دھرنوں اورانقلابیوں کی حیثیت ختم،لاکھوں کاجلسہ دیکھ کرغیرملکی ایجنڈوں پرکام کرنے والوں کواپنی حیثیت کااندازہ ہوگیاہوگا،محمدمطلوب انقلابی

پیر 20 اکتوبر 2014 16:27

کھوئیرٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)بلاول کے جلسے نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی،دھرنوں اورانقلابیوں کی حیثیت ختم،لاکھوں کاجلسہ دیکھ کرغیرملکی ایجنڈوں پرکام کرنے والوں کواپنی حیثیت کااندازہ ہوگیاہوگا،پاکستانی قوم نے کراچی جلسہ میں شرکت کرکے بتادیاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے،نوجوان نسل بلاول کواپناقائدمانتی ہے،آمریت کی پیداواراورمارشل لاء کا سہارا لینے والے ملک کے دشمن ہیں، مسئلہ کشمیرپر بھٹوشہید،بی بی شہیدکے بعدبلاول بھٹونے بھی جاندارموقف اپناکرکشمیریوں کی نمائندگی کی ،مقبوضہ کشمیربلاول بھٹوکی قیادت میںآ زادہوگا،ان خیالات کااظہاروزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی نے کراچی سے واپسی پر آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے کراچی میں ہونے والے جلسہ نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اورسنہری باب کااضافہ کردیاہے،غیرملکی ایجنڈوں پرکام کرنے والے پاکستان دشمن ہیں،مزائد قائدکراچی میں لاکھوں کاجلسہ دیکھ کردھرنے دینے والوں اورانقلاب کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہونگی ،پاکستانی عوام خاص کرنوجوان نسل کی کثیرتعدادنے جلسہ میں شرکت کرکے یہ بات ثابت کردی کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ان نمائندہ جماعت ہے پی پی پی ہی ان کے مسائل کاحل ہے بلاول بھٹونہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک کے نوجوانوں کے پسندیدہ ترین لیڈرہیں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کودیکھ کرمخالف جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکارہوکرالٹے سیدھے بیانات دی رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ بھٹوشہید،بی بی شہیدکے نظریات وافکارپرعمل پیرابلاول بھٹونے مسئلہ کشمیرپردوٹوک اورجاندارموقف اپناکر دونوں اطراف کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والے ہمارے بہن بھائیوں کوبلاول بھٹوکے خطاب سے نئی امیدنظرآئی ہے حریت قیادت بھی بلاول کے خطاب کوبہترین خطاب قراردیتی ہے انہوں نے کہاکہ مزارقائدکراچی میں ہونے والے جلسے میں نہ صرف پاکستان،آزادکشمیربلکہ بیرون ممالک سے بھی بھٹوکے چاہنے والوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کرکے یہ بات ثابت کردی ہے کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبے نظیربھٹوکے چاہنے والے دنیاکے ہرکونے میں موجودہیں شہیدذوالفقارعلی بھٹو،شہیدبے نظیربھٹونے عالمی سطح پرمسئلہ کشمیرکواجاگرکرکے دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیرکی جانب مبذول کروائی تھی اورآج ان ہی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بلاول بھٹوکشمیریوں کی آزادی کے لیے آوازبلندکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی پی پی جمہوری روایات کی امین ہے پاکستان وآزادکشمیرکے اندرجمہوریت کاتسلسل پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے پاکستان میں جمہوریت کی خاطرسابق صدرآصف علی زرداری آج بھی اپوزیشن میں رہ کرمفاہمتی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں پی پی پی کی آزادکشمیرحکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں اپنی مدت پوری کریگی وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکوپارلیمانی پارٹی کابھرپوراعتمادحاصل ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداپنی مدت پوری کریں گے اورعوامی خدمت کافریضہ سرانجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ تعمیروترقی پیپلزپارٹی کاخاصہ رہاہے،پاکستان ہویاآزادکشمیرجمہوری اقداراورروایات پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی قائم دائم ہیں ہردورمیںآ مریت اورآمریت کی پیداوارلیڈروں نے پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کرملک اورقوم کے بہترمستقبل کے لیے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سرنہیں جھکایاہردورمیں سازشیں کی گئیں ہمارے وزراء کرام پراوروزراء اعظم پرجھوٹے مقدمات قائم کیے گئے لیکن کبھی بھی آئین اورقانون ہاتھ سے نہیں چھوڑا،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کی بات کی،مزدورکسان کی بات کی پسے ہوئے طبقات کی بات ،متوسط طبقات کے حقوق کی بات کی،انہوں نے کہاکہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کاکارکن ہوں اورمیںآ پ کارکنوں کابھائی ہوں میںآ پ کے مسائل سے آگاہ ہوں اورپوری کوشش کررہاہوں کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیزپرحل کرسکوں پاکستان پیپلزپارٹی غریب،مزدور،کسان اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کوشعور دیااورعام آدمی کوبھی اس کی اہمیت کااحساس دلایابہت سی طاقتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی کوشش کی وہ خودتومٹ گئے مگرپاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔