27اکتوبر کودنیابھر میں کشمیری بھارتی قبضہ اور جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے

منگل 21 اکتوبر 2014 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)27اکتوبر کودنیابھر میں کشمیری بھارتی قبضہ اور جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔ لندن کے ملین مارچ کی جمعیت علماء اسلام کی طرف سے حمایت ۔ 27اکتوبر کو مظفرآبادمیں چھتر اسمبلی چوک تا اولڈ سیکرٹریٹ عظیم الشان ریلی اور اس سے قبل جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھترمیں سیمینارمنعقد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت چیئرمین قومی کشمیرکمیٹی قائدجمعیت علماء اسلام پاکستان مولانافضل الرحمن اور دیگرقائدین جمعیت کریں گے۔ انتظامات کے لیے مولاناقاضی منظورالحسن امیرجے یوآئی مظفرآباد کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مولانامفتی محمدشفیق میر، مولاناہدایت اللہ ،مولاناقاری محمدیونس، مولاناقاضی نصیب الرحمن ،مولاناحزب الحق ،حافظ عمر افضل ، مفتی محمداختر، مولاناضیاء الحق فضل شامل ہیں۔