مظفر آباد، گرلز ہائی سکول میں چوری کی واردات،پانچ کمپیوٹر اور قیمتی لیپ ٹاپ لے اڑے

بدھ 22 اکتوبر 2014 16:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)مظفر آباد میں گرلز ہائی سکول کھنڈی پیراں میں چوری کی واردات میں پانچ کمپیوٹر اور قیمتی لیپ ٹاپ لے اڑے۔پولیس کارروائی سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرلز ہائی سکول تھنڈی بیراں ہائی سکول میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران لاکھوں روپے کے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ چوری ہو گئے جبکہ اس سے قبل درجنوں مرتبہ کمپیوٹر بازیابی کے لئے جرگہ بھی رکھا مگر سامان برآمد نہ ہو سکا۔