مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پر کسی کا ناجائز قبضہ نہیں بلکہ اسے غیر قانونی قبضہ قرار دینے والوں کی اپنی ذاتی حیثیت بھی متنازعہ ہے، سید ایاز حسین شاہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:01

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) معروف بزرگ شیعہ راہنما سید ایاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پر کسی کا ناجائز قبضہ نہیں بلکہ اسے غیر قانونی قبضہ قرار دینے والوں کی اپنی ذاتی حیثیت بھی متنازعہ ہے عرصہ دراز سے بارگاہ حسینیہ کا انتظام اور تمام مالی امور اس میں موجود انتظامیہ کے پاس ہے لیکن بعض شرپسند غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں یہ لوگ دراصل امام بارگاہ کے مالی امور پر قبضہ کرکے دربارہ کرپشن کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں محرم الحرام قریب آتے ہی مختلف حربوں سے حالات کو کشیدہ کرنے والوں کو اگر انتظامیہ نے نہ روکا تو یہی لوگ حالات خراب کرنے کے ذمہ دار ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں منتظمین کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سالار ماتمی سنگت سید غیور حسین شاہ،صدف حسین منہاس،محمد صادق الہٰ آباد،سید چاند شاہ،سید اسد حسین شاہ،عاطف رضا و دیگر منتظمین امام بارگاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ سے امام بارگاہ کے انتظامیہ معاملات اور مالی امور کے اختیارات کے حوالہ سے عدالت عالیہ کا حکمِ امتناعی ہمارے حق میں جاری ہو چکا ہے جس کی روشنی میں کسی دوسرے شخص کو اسکے انتظامی و مالی امور کا کنٹرول حاصل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں اور مقامی پولیس انتظامیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں مثبت کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ محرم الحرام میں اس دفعہ بھی شرپسند عناصر کو اُنکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :