آزاد حکومت کا 67واں یوم تاسیس پوری عقیدت واحترام اور روایتی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ،

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:46

پلندری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) آزاد حکومت کا 67واں یوم تاسیس پوری عقیدت واحترام اور روایتی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ،سائرن بجا کر خاموشی ،قومی پرچم کو سلامی اور پرچم کشائی کے تقریب ریسٹ ہاؤس پلندری میں منعقد ہوئی منعقد کی گئی جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر سدہنوتی چوہدری مختار حسین نے کی تقریب میں ضلعی آفیسران ،تمام محکمہ جات کے ملازمین ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران ،صحافیوں ،وکلاء سکول وکالج کے طلباء وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ،تقریب میں ملی وقومی نغمے ،کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا ،تقریب سے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی چوہدری مختاراور ایس ڈی او شاہرات اشتیاق عباسی نے خطاب کیا ڈپٹی کمشنر سدہنوتی نیاپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن یوم تجدید عہد کا دن ہے جس دن آزادکشمیر کا پہلی عبوری حکموت قائم کی گئی تھی جس کا پہلا دارالحکومت سدہنوتی کے علاقہ جونجال ہل میں رکھا گیا آج پوری کشمیری قوم اس عہد کا عزم کرتی ہیکہ مقبوضہ کشمیر کو آزادی اور پاکستان کے ساتھ وفاداری قائم ودائم رہے گی کشمیر کی آزادی کیلئے ہمارا خون کا آخری قطرہ تک حاضر ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو آزادی نصیب ہو گی اور کشمیری قوم اپنے عظم مقصد الحاق پاکستان میں کامیاب ہو گی پاکستان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا وہ قیامت تک قائم رہے گا 24اکتوبر کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے آزادکشمیر کی پہلی حکومت قائم کی تھی آج ہم عہد کرتے ہیں تمام ریاست کی تعمیر وترقی اور اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ریاست کی خوشحالی اور ریاست کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اقوام متحدی کی قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر کو فوری حل کیا جائے اور عالمی برادری سوڈان ،مشرقی تیمور کی طرح کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے اور اقوام متحدی کی قرار دادوں کو عملی جامہ پہنایا جائے خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے پاکستان کی سالمیت اور بقاء کی خاطر کشمیر کا ہر پیر وجواں اپنا خون کا آاخری قطرہ اور پر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ریاست کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کیلئے ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے ہم اسے پوری دیانت اور ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے