مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ کیخلاف پلندری میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:46

پلندری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) کوئٹہ میں دہشتگردی اور مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ کیخلاف پلندری میں امیر جمیعت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،حملہ آوروں کی گرفتاری اورعلماء کو سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ کی قیادت صدر جے یو آئی سدہنوتی قاری مسعود یوسف نے کی مظاہرین نے مولانا فضل الرحمن پر خود حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسکی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا دریں اثناء امیر جے یو آئی مولانا سعید یوسف نے کہا مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جاے کم ہے علماء کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے حکومت پاکستان اور سیکورٹی ادارے مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے مولانا سعید یوسف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کے مذہبی لیڈر اور مسلم ممالک کی پہچان اور علماء ودینی جماعتوں کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت ،دہشتگردی اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور ملکی وقومی سلامتی کیلئے مثبت سیاست کو فروغ دیا وہ کونسی قوتیں ہیں جو ملک پاکستان میں امن وامان کو تباہ وبرباد کر رہی ہیں اور ملک وقوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کفریہ اور طاغوتی قوتیں ملک پاکستان اور دین اسلام کو مٹانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں دینی جماعتیں انہییں کانٹا بن کر چب رہی ہیں حکمرانوں کو سوچنا ہو گا کہ وہ کونسی قوتیں ہیں ملک کو کمزور اور تباہ کرنا چاہتی ہیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا ہو گا اور ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں علماء اور دینی جماعتوں نے ہمیشہ ملک وملت کیلئے اپنی جانیں پیش کی ہیں دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے جمیعت علمائے اسلام علماء کی جماعت ہے جو نہ کیس کے آگے جھکے ہیں اور نہ بھکے ہیں

متعلقہ عنوان :